Advertisement
پاکستان

پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافہ

اسلام آباد: بجٹ 23-2022ء میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا جبکہ انفرادی کاروباری کرنیوالوں اور بچتوں پر ٹیکس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 10th 2022, 11:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پراپرٹی کی خرید و فروخت  پر ٹیکس میں اضافہ

تفصیلات کے مطابق عوام کیلئے اب زمین خریدنا اور بھی مشکل ہوگیا ، وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے  کہا  ہے کہ پراپرٹی سے ایک سال میں فروخت پر حاصل آمدن پر کیپٹل گین ٹیکس 15 فیصد کردیا گیا، جس میں ہر سال ڈھائی فیصد کمی ہوگی اور 6 سال بعد یہ ٹیکس صفر ہوجائے گا۔ 

پراپرٹی کی خرید وفروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر 2فیصد کردی گئی، جبکہ نان فائلز سے پراپرٹی کی خرید وفروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 5 فیصد ہوگی۔

انفرادی کاروبار کرنیوالوں اور بچتوں پر ٹیکس میں چھوٹ 

انفرادی کاروبار کرنیوالے افراد کی انکم ٹیکس کی حد 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ کرنے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہے ۔  بچتوں پر ٹیکس شرح کم کردی گئی ، اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفیکٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونیوالے منافع پر زیادہ سے زیادہ 10 فیصد ٹیکس کو کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement