راولپنڈی:آرمی چیف کی قیادت میں پاکستانی وفد نے 3 روزہ دورہ چین کے دوران چینی فوج اور دیگر سرکاری اداروں کے حکام سے بات چیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی سینئر قیادت کے وفد کا دورہ چین 9 سے 12جون کے درمیان ہوا جس کی قیادت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔
دورہ چین کے دوران 12جون کو ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی قیادت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی جس میں چین کی جانب سے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژانگ نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوجی وفد نے چین کے دیگر سرکاری اداروں کے سینیئر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، پاکستان اور چین کی اعلیٰ عسکری قیادت نے اسٹریٹجک شراکت داری پر عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاک چین فوجی قیادت نے عالمی و علاقائی سکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی،دفاعی تعاون کے لیے مکمل اعتماد کا اظہار کیا،دونوں ممالک نے باہمی مفاد کے تناظر میں وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق دونوں ممالک کی فوجی قیادت نے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے رابطوں میں تسلسل، تربیت، ٹیکنالوجی اور انسدادِ دہشت گردی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت کا دورہ چین مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کا حصہ ہے۔
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 6 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 7 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 7 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 8 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 6 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
