Advertisement
پاکستان

این اے 240،ٹی ایل پی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

کراچی:این اے 240 ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک لبیک کی جانب سے جمع کروائی گئی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 18th 2022, 1:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
این اے 240،ٹی ایل پی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

کراچی میں گزشتہ روزنے ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ایک مشکل مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔

کامیاب قرار پانے والے ایم کیو ایم کے محمد ابوکر 10 ہزار 683 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک لبیک کے امیدوار شہزادہ شہباز 10 ہزار 618 ووٹ حاصل کر سکے، اور 65 ووٹوں کے مارجن سے ہار گئے۔

انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ٹی ایل پی قیادت نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کروائی تھی جسے ریٹرنگ آفیسر (آر او) کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ضلعی ریٹرننگ افسر ندیم حیدر نے بتایا کہ این اے 240 ضمنی انتخاب کے مسترد شدہ ووٹوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے، گنتی کے دوران 440 ووٹ مسترد کیے گئے تھے۔

Advertisement