Advertisement
پاکستان

ایف اے ٹی ایف اجلاس ختم، پاکستان گرے لسٹ سے نہ نکل سکا

برلن:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 18th 2022, 1:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایف اے ٹی ایف اجلاس ختم، پاکستان گرے لسٹ سے نہ نکل سکا

فیٹف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے 34 آئٹمز  پر مبنی اپنے 2 ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں،منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے اصلاحات مکمل کیں, پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے کا آج  آخری روز تھا جس میں گرے لسٹ سے متعلق ممالک کے اسٹیٹس کا اعلان ہونا تھا تاہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے باضابطہ اعلان نہ ہو سکا۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس نے کہا کہ پاکستان نے دونوں ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا، 2 سال میں 5 بارانسداد دہشتگری کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا، پاکستان کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ایف اے ٹی ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے بعد شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

Advertisement