برلن:وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی کے دونوں ایکشن پلان پر کامیابی سے عملدرآمد ہماری 4 سالوں کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پاکستان کے دونوں ایکشن پلان کو مکمل قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے متفقہ طور پر ہماری کوششوں کو سراہا ہے، ہماری کامیابی 4 سال کے مشکل سفر کا نتیجہ ہے،پاکستان اس رفتار کو جاری رکھنے، معیشت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
Congrats Pak! FATF declares both Action Plans complete. Intl community has unanimously ack our efforts. Our success is the result of 4 yrs of challenging journey. Pak reaffirms resolve to continue the momentum and give our economy a boost. Well done Pak Team FATF. Pak Zindabad!
— Hina R Khar (@HinaRKhar) June 17, 2022
واضح رہے کہ جرمنی کے شہر برلن میں ہونے ایف اے ٹی ایف کے 4 روزہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے پاکستان نے 34 نکات پر مشتمل 2 ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کر لیا ہے، تاہم ابھی گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
اس حوالے سے ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس نے کہا کہ پاکستان نے دونوں ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا، 2 سال میں 5 بارانسداد دہشتگری کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا، پاکستان کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ایف اے ٹی ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے بعد شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 18 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 17 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 21 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل





