Advertisement
پاکستان

کراچی سے خیبر تک بارش، برسات نے رنگ جما دیا

سوناری کے مقام پر سیلابی ریلے میں پل بہہ جانے سے کوہلو کا سبی کوئٹہ اور اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں سڑک کی بحالی کے لئے مصروف عمل ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 18th 2022, 3:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی سے خیبر تک بارش، برسات نے رنگ جما دیا

ملک کے بیشترعلاقوں میں بادل کھل کر برس پڑے۔ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کر دی۔

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں گزشتہ شام سے رات گئے تک مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔  تحصیل ماوند اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

سوناری کے مقام پر سیلابی ریلے میں پل بہہ جانے سے کوہلو کا سبی کوئٹہ اور اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں سڑک کی بحالی کے لئے مصروف عمل ہیں۔

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے ۔ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ ، صدر ، گارڈن اور صدر اولڈ سٹی ایریا میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مزید بارش کا امکان ہے۔

لاہور  اور اسلام آباد میں برسات سے پہلے ہی بادل کھل کر برسنے لگے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور ایئرپورٹ کے علاقے میں پورے ملک میں سب سے زیادہ 107ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں گولڑہ کے مقام پر چوالیس ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بھی بارش ہوگی۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔لاہور میں بھی دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں  آج بھی بارش کے امکانات ہیں۔

بارش برسانے والا سلسلہ جنوبی پنجاب  بھی پہنچ گیا۔ ملتان اور بہاولپور میں بھی بادل برس پڑے۔لیاقت پور، صادق آباد، فورٹ عباس  اور منچن آباد میں بھی بادل برس پڑے ۔رینالہ خورد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، پیر محل، چیچہ وطنی، کبیر والا، ساہیوال اور چنیوٹ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

بھکر، کوٹ ادو، تحصیل پہاڑپور، لیہ ، فتح جنگ، منڈی شاہ جیونہ اور چونیاں میں بھی بادل کھل کر برسے، کوہلو، سمندری، جوہی، دادو، لوئردیر، چلاس، شانگلہ میں بھی بارش نے گرمی کی چھٹی کرا دی۔ وادی نیلم میں گرج چمک کے ساتھ موسلادار بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

ملک بھر کی طرح صحرائے چولستان میں بھی بادل برسے۔ چولستان میں خشک سالی کے بعد پہلی بارش ہوئی ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے چولستانی باشندوں کے جانور مر رہے تھے،۔ چولستانی باشندے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے۔ صحرائے چولستان میں بارش کے بعد چولستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

ممکنہ بارشوں اور موسمی حالات کے باعث گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے  این ڈی ایم اے نے   ایڈوائزری جاری کر دی ہے ۔  این ڈی ایم اے نے  گلگت بلتستان میں متعلقہ محکموں کواحتیاطی تدایبر اختیار کر نے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ  حساس مقامات پر ہنگامی مشینری اور عملہ کی تعیناتی  یقینی بنائی جائے  ۔  متعلقہ محکمے مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں  کو چوکس رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کے لیے مسلسل آگاہ رکھیں۔

Advertisement
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 days ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 days ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • a day ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • a day ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • an hour ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 days ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 days ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 days ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 21 hours ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 16 hours ago
Advertisement