ایف اے ٹی ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے بعد شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد بڑی کامیابی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہےکہ جی ایچ کیو میں قائم سیل نے قومی کوششوں کو آگے بڑھایا، سول ملٹری لیڈرشپ کے باہمی تعاون نے عملدرآمد کو ممکن بنایا، پاکستان کو ان پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان پرعمل سے پاکستان کی وائٹ لسٹ کی راہ ہموارہوئی۔
خیال رہے کہ پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی تمام شرائط پوری کر دی۔
جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی نے کی۔
ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان کو مزید اقدامات کرنے کی اب ضرورت نہیں ہے،پاکستان نے دونوں ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا،2 سال میں 5بارانسداد دہشتگری کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے میں پیشرفت کی ،کورونا نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو متاثر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے بعد شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔
Completion of FATF AML /CFT action plans by Pak is a great achievement. A monumental effort paving way 4 whitelisting. “Core cell @ GHQ which steered the national effort & civil - military team which synergised implementation of action plan made it possible, making Pak proud”COAS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 17, 2022

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کیت قریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین
- a few seconds ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 18 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago






