Advertisement
پاکستان

کل حکومت نے کوئی تماشہ بنایا تو خود تماشہ بن جائے گی

لاہور: پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی ماڈل ٹاؤن میں مشترکہ پریس کانفرنس، کہتے ہیں کل حکومت نے کوئی تماشہ بنایا تو خود تماشہ بن جائے گی، قانون حکومت کی لونڈی نہیں کہ جہاں چاہا ریڈ زون بنا دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 26th 2021, 10:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ پُرامن طور پر نیب کے آفس اظہاریکجہتی کیلئے جائیں گے، حکومت کو مریم نواز کے ڈراونے خواب آرہے ہیں، خوف کےعالم میں حکومت کی رات بھاری ہے، کل ان کی جان نکل جائے گی۔ حکومت نے تماشہ بنایا تو خود تماشہ بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ماڈل ٹاؤن سے ریلی کی شکل میں پی ڈی ایم قائدین کے ساتھ نیب لاہور پہنچیں گی۔پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب جو کررہا ہے وہ احتساب نہیں انتقامی کارروائی ہے، ہم نیب پر حملہ آور ہونے نہیں بلکہ احتجاج ریکارڈ کروانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سمیت تمام چھبیس نکات پر ہمارا اتفاق ہے، اکٹھے ہوکر سینیٹ میں شکست دی، اب بھی متحد ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے ساتھ ہیں، استعفوں کے بغیر بھی لانگ مارچ ڈیلیکس طریقے سے ہوگا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ نیب کو مالم جبہ آٹا چینی چور نظر نہیں آرہے، صرف اپوزیشن کی پگڑیاں اُچھالنے کیلئے احتساب کیا جارہا ہے۔ جسے نہیں مانتے، نیب کے سامنے پیش ہونا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے نیب آفس جانے والی چھ اہم شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹھوکر داخلی راستہ، ملتان روڈ داخلی راستہ بند کیا جائے گا۔کینال روڈ ،ٹھوکر فلائی اوور،جنوبی بائی پاس اور رائیونڈ روڈ کو بند کیا جائے گا۔چھ شاہراہوں کو کنٹینرز اور خاردار تاروں لگا کر بند کیا جائے گا۔

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 7 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 7 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 12 گھنٹے قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 7 گھنٹے قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
Advertisement