جی این این سوشل

پاکستان

چیئرمین نیب کے خلاف درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھنی چاہیے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے عمران خان سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے آئے روز نئے شوشے چھوڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے نیب ترامیم پر غلط بیانی کی جارہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین نیب کے خلاف درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھنی چاہیے، وزیر داخلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال عمران خان کا واحد ایجنڈا صرف اور صرف سیاسی انتقام رہا،  بے بنیاد اور  بدنیتی پر مبنی مقدمات کو غلط ثابت کرنا ہمارا حق ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کے خلاف درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھنی چاہیے ، طیبہ گل نے پورٹل پر بھی عمران خان کو درخواست دی تھی، عمران خان نے بعد میں اس خاتون کو خود بلایا اور  ویڈیو کو آن ایئر کیا گیا، بعد میں چیئرمین نیب پر دباؤ ڈالا گیا، جن لوگوں نے سازش کی ان کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہیے۔

دنیا

اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل ہو گی

سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے بشرطیکہ اسے امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے ویٹو نہ کیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل ہو گی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل (جمعہ) ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارت کاروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت ایک ایسا اقدام جسے اسرائیل کا اتحادی امریکا ویٹو کرتے ہوئے روک دے گا کیونکہ یہ فلسطینی ریاست کو  موثر  طریقے سے تسلیم کئے جانے کے مترادف ہو سکتا ہے۔

سفارت کاروں نے مزید  کہا کہ 15 رکنی سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد پر ووٹنگ جمعہ کی دوپہر 3 بجے ہو گی ۔سلامتی کونسل کی طرف سے قرار داد کی منظوری میں 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو سفارش کی جائے گی کہ ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔

خیال رہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے بشرطیکہ اسے امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے ویٹو نہ کیا جائے ۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفاء پر اسرائیلی فوج کی تازہ ترین بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت مزید سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم تینتیس ہزار آٹھ سوننانوے فلسطینی شہید اور چھہترہزار چھ سوچونسٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مل کر آگے چلیں گے تو جمہوریت مضبوط ہو گی، صدر مملکت

سیاسی اختلافات کو مل بیٹھ کر حل کرکے آگے بڑھا جا سکتا ہے، آصف علی زرداری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مل کر آگے چلیں گے تو جمہوریت مضبوط ہو گی، صدر مملکت

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مل کر آگے چلیں گے تو جمہوریت مضبوط ہو گی، ہمیں سب کو آگے لے کر چلنا ہے،سیاسی اختلافات کو مل بیٹھ کر حل کرکے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ خطاب میں آصف زرداری نے پارلیمانی سال کےآغازپرتمام ممبران کومبارکباد دی۔

آصف زرداری نے کہا کہ دوسری بارصدربنانےپرتمام ممبران کامشکورہوں، تمام وزراءوممبران کوذمہ داریاں اٹھانےپرمبارکباددیتاہوں، ماضی میں میرےفیصلوں نےتاریخ رقم کی ہے ۔ مستقبل کیلئےاپنےوژن کومختصربیان کروں گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہے ، جو مشکلات ہیں ان میں ہم اختلافات کو لے کر نہیں چل سکتے، ہمیں ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے،، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات کو واضح کریں۔

آصف زرداری نے کہا کہ مل کر آگے بڑھیں گے تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، ملک کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہمارے ایجنڈے میں شامل ہونی چاہیے۔ ملک میں دانش مندی اورپختگی کی ضرورت ہے، امیدہےکہ اراکین دانشمندی کا مظاہرہ کریں گے۔

آصف زرداری نے اس بار پر زور دیا کہ معیشت کی بہتری کیلئے سب کو اپناحصہ ڈالناہوگا، انھوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری لاناہمارابنیادی مقصدہوناچاہئے وسائل بروئےکارلاتےہوئےجامع ترقی کی راہیں کھولناہوں گی، اپنےلوگوں پرسرمایہ کاری،عوام پرتوجہ مرکوزکرناہوگا۔

صدر زرداری نے کہا ملک میں دہشت گردی بڑا خطرہ ہے، ملک دشمنوں کو سی پیک کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے، بے نظیر بھٹو پر بھی دو بار دہشت گرد حملے ہوئے، معیشت کی بہتری میں دوست ملکوں کی مدد کے شکر گزار ہیں۔

صدر آصف زرداری نےمزید کہا کہ آئینی فرم ورک کےتحت وفاق اورصوبوں میں ہم آہنگی ناگزیرہے، اپنےلوگوں پرسرمایہ کاری اورعوام پرتوجہ مرکوزکرناہوگی۔ معیشت کی بہتری کیلئے سب کو اپناحصہ ڈالناہوگا، غیرملکی سرمایہ کاری لاناہمارابنیادی مقصدہوناچاہئے۔ حکومت کاروباری ماحول سازگارکرنےکیلئےاقدامات کرے سرمایہ کاروں کیلئےپیچیدہ قوانین کوآسان بناناہوگا، اور ہمیں عالمی منڈی میں اپنی مصنوعات کی قدربڑھاناہوگی۔ جبکہ نئی منڈیوں کی تلاش کیلئےکوششیں تیزکرناہوں گی۔

آصف زرداری نے کہا کہ تسلیم کرناہوگاکہ بچوں کی بڑی تعداداسکولوں سےباہرہے، ملک میں اسکول نہ جانے والےبچوں کی تعدادبڑھ رہی ہے، پرائمری وسیکنڈری تعلیم کاحصول بنیادی حق ہے، شعبہ تعلیم پرتمام حکومتوں کوسنجیدگی کامظاہرہ کرناہوگا ۔  تمام صوبوں کے لیے قوانین یکساں ہونے چاہیئں۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں بھی بڑےپیمانےپرتوسیع کی ضرورت ہے، پرائمری اورسیکنڈری صحت پرسرمایہ کاری کرناہوگی تمام شہریوں کوصحت کی بنیادی خدمات تک رسائی یقینی بنانا حکومت کی زمے دار ہے۔

صدر زرداری کے خطاب کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی، وزیراعظم شہباز شریف ، آصفہ بھٹو زرداری ، بلاول بھٹو زردرای بھی ایوان میں نظر آئے۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کے سفیر بھی گیلریز میں موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف ج متین گورک کی ملاقات

ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور سمیت، دفاعی تعاون، فوجی تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف ج متین گورک کی ملاقات

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور سمیت، دفاعی تعاون، فوجی تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جانب سے مضبوط باہمی تعلقات کو سراہتے ہوئے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ترک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll