لاہور : موٹروے زیادتی کیس کے مجرمان عابد ملہی اور شفقت عرف بگا نے کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل ، مجرمان کی اپیل میں سرکار اور مدعی مقدمہ سردار شہزاد کو فریق بنایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کے مجرمان عابد ملہی اور شفقت عرف بگا نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے مجرمان کی اپیل میں سرکار اور مدعی مقدمہ سردار شہزاد کو فریق بنایا گیا ہے۔
مجرمان کی جانب سے محمد قاسم آرائیں ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے اپیل دائر کی ۔ اپیل انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 25 کے تحت دائر کی گئی۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھے، رات کے وقت کا وقوعہ تھا، روشنی کا کوئی ذریعہ نہ تھااو ر استغاثہ اور مغویہ نے اس بات کو تسلیم کی جبکہ ایف آئی آر میں مدعی اور مغویہ نے جو حلیے بتائے وہ مجرمان سے مطابقت نہیں رکھتے۔
دونوں مجرمان کی شناخت پریڈ لاہور ہائیکورٹ کے رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق بھی نہیں تھی۔ ملزمان کی شناخت پریڈ 22 روز کی تاخیر سے کروائی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ موقع کے گواہ راہگیر خالد مسعود نے ٹرائل کورٹ میں بیان نہیں دیا اور نہ ہی اس نے شناخت پریڈ میں حصہ لیا۔
عدالت مجرمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں سزا دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔استدعا مجرمان کی اپیل کی سماعت ہائیکورٹ کا انسداد دہشتگردی مقدمات کی سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ کرے گا۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 5 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago



