جی این این سوشل

دنیا

صدر بائیڈن نے افغانستان سے فوج واپس بلانے کی حتمی تاریخ دینے سے انکار کر دیا

واشنگٹن : امریکی صدر بائیڈن نے افغانستان سے فوج واپس بلانے کی حتمی تاریخ دینے سے انکار کر دیا۔امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ اگلے سال افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی نہیں دیکھ رہا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر بائیڈن نے افغانستان سے فوج واپس بلانے کی حتمی تاریخ دینے سے انکار کر دیا
صدر بائیڈن نے افغانستان سے فوج واپس بلانے کی حتمی تاریخ دینے سے انکار کر دیا

امریکی صدرجوبائیڈن نے پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ  افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے لیے یکم مئی کی ڈیڈ لائن پر عمل مشکل ہے، افغانستان سے محفوظ اور منظم طریقے سے فوج واپس لائیں گے، افغانستان  میں طویل عرصہ تک فوج رکھنا میرے عزائم میں نہیں ہے،صدر بائیڈن نے افغانستان سے فوج واپس بلانے کی حتمی تاریخ دینے سے انکار کر دیا۔اگلے سال افغانستان  میں امریکی افواج کی موجودگی نہیں دیکھ رہا۔

امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ  شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی ہے،شمالی کوریا نے کشیدگی بڑھانے کا قدم اٹھایا تو اس کا ردعمل دیا جائے گا،شمالی کوریا کے معاملے پر اتحادیوں اور  شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔ صدر شی پر واضح کر دیا امریکا چین کے ساتھ  محاز آرائی نہیں چاہتا،مستقبل پر بات کرنے کے لیے تمام جمہوری ملکوں کے اتحاد کو بلاؤں گا،تائیوان، جنوبی بحیرہ چین اور دیگر ایشوز پر امریکا اور اتحادی چین کا محاسبہ کریں گے۔

 صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ  چین کے ساتھ سخت مقابلہ دیکھ رہا ہوں، مقابلے کے لیے ہمیں سرمایہ کاری بڑھانا ہوگی، چین گلوبل لیڈر بننے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن میرے ہوتے ایسا ہو نہیں سکتا، سنکیانگ کے یغوروں  کے ساتھ اور ہانگ کانگ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بات کرنے سے نہیں   رکوں گا۔

دنیا

یوکرین کے چار پاور پلانٹس پر روسی میزائل حملے

یوکرین کے حکام کے مطابق روس نے گزشتہ شب بڑے پیمانے پر میزائل حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوکرین کے چار پاور پلانٹس پر روسی میزائل حملے

روس نے بڑے پیمانے پر یوکرائن کے 4 پاور پلانٹس پر میزائل حملے کر دیئے۔ روس نے میزائل حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ روس کا حالیہ مہینوں میں یوکرینی پاور اسٹیشنز پر چوتھا فضائی حملہ ہے۔

یوکرینی دارالحکومت کیف میں حکام نے بتایا ہے کہ روس کی جانب سے گزشتہ شب کے دوران  میزائلوں کے بڑے پیمانے پر کیے گئے حملوں میں چار ملکی پاور پلانٹس کو نقصان پہنچا ہے۔

ماسکو نے گزشتہ کچھ مہینوں میں یوکرینی توانائی کی تنصیبات پر حملے تیز کر دیے، جس سے بجلی کی پیداوار میں رکاوٹ اور ملک گیر بلیک آؤٹس دیکھے جا رہے ہیں۔

یوکرینی فوج کے تازہ بیان کے مطابق روسی مسلح فورسز نے یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، خاص طور پر یورپی یونین کی سرحد سے منسلک مغربی علاقے میں واقع ایوانو فرانکیوسک، اور لییف میں حملے کیے۔ یوکرینی ایئر فورسز نے مزید بتایا کہ ماسکو کی جانب سے 34 میزائل فائر کیے گئے، جس میں سے انہوں نے 21 مار گرائے۔

علاوہ ازیں یوکرینی دارالحکومت کیف کے حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو نو مئی سے قبل اپنے فضائی اور زمینی حملے تیز کر رہا ہے جب وہ دوسری عالمی جنگ میں فتح کا جشن منائے گا۔ اس دوران یوکرین بھی اہم امریکی ہتھیاروں کی آمد کا انتظار کر رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وزیر خزانہ کے ٹیکس کے جدید نظام کیلئے اقدامات

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزانہ کے  ٹیکس کے جدید نظام کیلئے  اقدامات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس کے جدید نظام کی جانب پیشرفت کے لئے نجی شعبے اور تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلقرہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ٹیکس کی وصولی اور انتظام میں بہتری لانے سمیت پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیئے،خواجہ سعد رفیق

سعد رفیق نے کہا کہ میرے سیکریٹری جنرل بننے کی بات میرے کان میں بھی پڑی ہے، احسن اقبال زیادہ قابل انسان ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیئے،خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کے سب لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف پارٹی صدارت کی کرسی پر آئیں۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے لئے سب آئینی رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں، اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کا اسلام آباد پر قبضہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، پی ٹی آئی نے حملے کی اتنی بار بات کی کہ بات 9 مئی تک جا پہنچی۔

سعد رفیق نے کہا کہ میرے سیکریٹری جنرل بننے کی بات میرے کان میں بھی پڑی ہے، احسن اقبال زیادہ قابل انسان ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمہوری سیاست میں جلاؤ گھیراؤ نہیں ہونا چاہیئے، علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll