سوات: صوبہ خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے سوات 7 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امیدوار فضل مولا غیر سرکاری و غیر حتمی طور پر 18 ہزار 42 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔


جی این این کے مطابق پی کے 7 سوات میں منعقدہ ضمنی الیکشن کے 124 پولنگ اسٹیشنز کے موصولہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت اے این پی کے حسین احمد 14 ہزار 665 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 7 میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
حلقہ پی کے 7 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 183,308 ہے جن میں 102,088 مرد ووٹرز ہیں جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 220 ہے۔ حلقے کے 124 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مذکورہ نشست اے این پی کے وقار احمد خان کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اے این پی رہنما 30 اپریل کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 4 hours ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- a day ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- a day ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- a day ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 5 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 9 hours ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 9 hours ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- a day ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- a day ago



