سوات : سوات ایئرپورٹ کو 17سال کے بعد پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز سیدوشریف پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وادی سوات جانیوالے سیاحوں کیلئے طویل انتطار کے بعد بڑی خوشخبری آگئی، سوات ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں پی آئی اے کی پروازپی کے640 نے گیارہ بجے سوات ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر مراد سعید پہلی فلائٹ میں سفر کیا، طیارے میں 48 مسافر سوار تھے ۔
پی آئی اے کا طیارہ 17 سال بعد صبح 10 بجے اسلام آباد سے سیدو شریف کے لیے روانہ ہوا تھا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے رن وے کی بحالی، آپریشنل اسٹاف کی تعیناتی سمیت دیگر انتظامات مکمل کئے۔
کچھ عرصے سے شمالی علاقہ جات کے ہوائی اڈوں کو فعال کر کے فلائٹ آپریشن بحال کیا جارہا ہے تاکہ ان علاقوں میں سیاحت کو مزید بڑھایا جا سکے۔سوات کا سیدو شریف ایئر پورٹ اس سلسلے کا چوتھا ائیرپورٹ ہے۔ اس سے پہلے سکردو، گلگت اور چترال کے ہوائی اڈوں کو فضائی سروس کے لیے بحال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 2004 سے سوات میں فضائی آپریشن بند تھا۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے سوات کے لیے ہفتے میں 2 دن پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے سوات کی فلائٹس کراچی اور لاہور سے آنےوالی فلائٹس کے ساتھ کنکٹ ہوں گی۔
خیال رہے کہ سال 2014 میں دہشت گردی کے باعث سیدوشریف ایئرپورٹ کو بند کیا گیا تھا۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 19 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 20 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 18 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago




