Advertisement
پاکستان

منی لانڈرنگ ریفرنس : لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 27th 2021, 3:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفرازڈوگر اورجسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دورکنی  بینچ 29 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔ مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ، درخواست میں نیب کو فریق بنایا ہے۔شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کے توسط سے  لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے، ٹرائل جاری ہے، کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے نیب نے کوئی ریکوری نہیں کرنی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ قو می احتساب بیورو (نیب) نے 11 جون 2019 کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔

11 فروری 2020 کو ، لاہور ہائی کورٹ نے غیر قانونی اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

17 اگست کو نیب نے احتساب عدالت میں شہباز شریف، ان کی اہلیہ، دو بیٹوں، بیٹیوں اور دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کا 8 ارب روپے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔اس ریفرنس میں مجموعی طور پر 20 لوگوں کو نامزد کیا گیا جس میں 4 منظوری دینے والے یاسر مشتاق، محمد مشتاق، شاہد رفیق اور احمد محمود بھی شامل ہیں۔ تاہم مرکزی ملزمان میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت، ان کے بیٹے حمزہ شہباز (پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر)، سلمان شہباز (مفرور) اور ان کی بیٹیاں رابعہ عمران اور جویریہ علی ہیں۔

ریفرنس میں بنیادی طور پر شہباز شریف پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ اپنے خاندان کے اراکین اور بے نامی دار کے نام پر رکھے ہوئے اثاثوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جن کے پاس اس طرح کے اثاثوں کے حصول کے لیے کوئی وسائل نہیں تھے۔

28 ستمبر 2020 کو قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد تحویل میں لے لیا گیا۔

شہباز شریف کو اس سے قبل رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس کے سلسلے میں 05 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

11 نومبر 2020 کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کو احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کی۔  احتساب عدالت نے 26 نومبر کو رابعہ عمران، داماد ہارون یوسف اور بیٹے سلیمان شہباز جبکہ 8 دسمبر کو نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ  نے 24 فروری 2021 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو   ایک، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا۔

منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کو 11 جون 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ دو مرتبہ ضمانت کی درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکی ہے۔حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے اس وقت دو ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کر رکھے ہیں جن میں سے ایک منی لانڈرنگ اور دوسرا آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ہے۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ ان مقدمات میں گواہان کی تعداد 110 ہے جبکہ آٹھ گواہان اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

Advertisement
پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13 ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز

پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13 ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز

  • 6 گھنٹے قبل
بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ،7 افراد زخمی  ،تحقیقات جاری

بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ،7 افراد زخمی  ،تحقیقات جاری

  • 10 گھنٹے قبل
سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت  کے قیام کا اعلان کردیا،پارٹی کا نام کیا رکھا؟

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت  کے قیام کا اعلان کردیا،پارٹی کا نام کیا رکھا؟

  • 10 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کا امکان

  • 11 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 11 گھنٹے قبل
تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

  • 11 گھنٹے قبل
ایئرچیف مارشل کا دورہ عراق، عراقی فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار

ایئرچیف مارشل کا دورہ عراق، عراقی فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار

  • 10 گھنٹے قبل
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے

  • 6 گھنٹے قبل
 خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

 خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

  • 5 گھنٹے قبل
پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

  • 7 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

  • 11 گھنٹے قبل
ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کی ممانت، پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کی ممانت، پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement