لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو جیل میں کورونا ویکسین جناح اسپتال ایم ایس کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم نے لگائی ہے ۔ شہباز شریف کی عمر 69 سال سے زائد ہے اور بزرگ شہری ہونے کی حیثیت سے ویکسین لگائی گئی ہے ۔ ویکسین کو دوسری ڈوز 21 دن بعد لگائی جائے گی ۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے احتساب عدالت میں ویکسین لگوانے کی اپیل کی تھی۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 30 مارچ سے50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ 50 سال سے زائد عمر کےافراد کی ویکسین رجسٹریشن کا عمل 30 مارچ سے شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں 60 یا 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور 2جولائی کے طویل عرصے کے بعد ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار368 کیسز اور 63 اموات رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید63 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار091ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 40ہزار 120ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 45ہزار 356کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 15 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 13 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 18 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 19 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 14 hours ago




