اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 30 مارچ سے50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔ اپنے پیغام میں اسد عمرنے کہا کہ 50 سال سے زائد عمر کےافراد کی ویکسین رجسٹریشن کا عمل 30 مارچ سے شروع ہوگا۔ معمر شہری کورونا ویکسین مہم میں ضرور حصہ لیں، 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے ہی جاری ہے۔
Registration of those who are 50 plus for covid vaccination will be opened on march 30th. Registration of those who are 60 and older has already been open. Encourage everybody who is 50 plus to register when the registration is opened for them on 30th.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 26, 2021
یاد رہے کہ 10 مارچ سے ملک بھر میں 60 یا 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، اور اب 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی اجازت دی تھی۔
خیال رہے کہ چین سے آنے والی کووڈ 19 ویکسین پہلے مرحلے میں ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو لگائی گئی ہے۔ اس کی افادیت 79 سے 86 فیصد کے درمیان ہے۔پاکستان کو جلد کوویکس پلیٹ فارم سے فائزر ویکسین بھی مل جائے گی، اس کی اسٹوریج کے لیے 21 جدید ریفریجریٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور 2جولائی کے طویل عرصے کے بعد ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار368 کیسز اور 63 اموات رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید63 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار091ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 40ہزار 120ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 45ہزار 356کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 17 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 15 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 13 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 18 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 12 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago






