Advertisement
پاکستان

720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 1st 2022, 10:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بڑی خوشی ہے کہ 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں اس منصوبے پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی، یہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پن بجلی کا پہلا منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کروٹ پن بجلی منصوبے کی تکمیل میں تعاون پر کہا کہ میں چینی حکومت کا شکرگزار ہوں۔

Advertisement
Advertisement