اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معالے پرفریقین کو 2 آپشنز دے دیے ہیں۔


سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر 2 آپشنز دے دیے، پہلا آپشن یہ ہے کہ 2 دن میں وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب کرایا جائے جبکہ دوسرے آپشن کے مطابق حمزہ شہباز ہی 17 جولائی تک وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے کو لے کر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ 2 آپشن ہیں یا حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ تسلیم کرنا ہوگا یا پھر مناسب وقت میں دوبارہ الیکشن ہوگا، پکڑ دھکڑ نہیں ہوگی یہ احکامات ہم جاری کریں گے، مسئلے کا قانونی حل نکالیں گے، معلوم ہے کہ ایک دن کا وقت بہت کم ہے، قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو عدالتیں موجود ہیں۔
سماعت میں وقفے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ان کی رائے جاننے کے لیے مشاورت کی، سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو عمران خان سے بات چیت کا احوال بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے وہ ملکی اداروں کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے حمزہ شہباز کو قائم مقام وزیر اعلیٰ کے طور پر 17 جولائی تک قبول کیا ہے۔
بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئی جی پولیس قانون پر عمل کریں، پنجاب الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری قانون پر عمل کریں، عمران خان کا کہنا ہے جن حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں وہاں پبلک فنڈز استعمال نہیں ہوں گے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر پنجاب ضمنی الیکشن کی شفافیت پر خدشات ہیں تو ہم الیکشن کمیشن کو ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کروانے کا کہہ دیتے ہیں۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 7 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 5 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 6 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل





