Advertisement
پاکستان

پاکستان میں 4468 نئے کورونا کیسز کا اضافہ، مزید 67افراد جاں بحق

اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے اور ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار468 کیسز اور 67 اموات رپورٹ ہوئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 27th 2021, 11:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے باعث حکام نے ایک مرتبہ پھر سخت پابندیوں کا انتباہ دیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید67  افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار158ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42ہزار 384ہے، اب تک کورونا کے  6 لاکھ 49ہزار 824کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ10ہزار 095ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار190افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 64ہزار 355 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 487 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد83 ہزار   630ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2274افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار453کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 205 مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 55 ہزار 056جبکہ اموات کی تعداد557 تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 990افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار245 ہوچکی ہے جبکہ342 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 2137افراد کوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک5لاکھ93ہزار282مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

Advertisement
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 7 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 26 منٹ قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • ایک گھنٹہ قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement