اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہاہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال تشویش نا ک ہوتی جارہی ہے ، کورونا کیسز میں اضافہ اسی رفتار سے جاری رہا تو سخت فیصلے کرنا پڑیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بیماری کا پھیلاؤ دیکھتے ہوئے کچھ پابندیاں عائد کی گئیں تاہم ان پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے ، تیسری لہر بے حد خطرناک ہے اور اس کی وجہ سے برطانیہ میں سامنے آنے والا نیا وائرس ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، صرف پچھلے 12 دن میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، پیغامات موصول ہورہے ہیں کہ اسپتالوں میں گنجائش ختم ہورہی ہے ،پہلی لہر کی پیک میں ہسپتالوں میں تشویشناک مریض 3300 سے زیادہ تھے، دوسری لہر کی پیک میں 2011 افراد تشویشناک تھےاور تیسری لہر میں کل 2842 مریض تشویشناک حالت میں موجود تھے۔ ان کاکہنا تھاکہ اگر اسی رفتار سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو ہم پہلی لہر کے لیول سے بھی اوپر چلے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ کورونا کی تیسری ہر کتنی خطرناک ہے، زیادہ مریض پنجاب اسلام آباد اور کے پی میں رپورٹ ہو رہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ ہمیں لوگوں کے روزگار کے خلاف اقدامات نہ کرنے پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں خوشی سے نہیں لگائی گئیں لیکن ہمیں نظر آرہا تھا کہ وبا کے پھیلاؤ میں کس طرح تیزی آتی جارہی ہے اور صورتحال کس جانب گامزن ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پورے خطے میں وبا کا پھیلاؤ نظر آرہا ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیلاؤ ہورہا ہے ، بھارت، بنگلہ دیش میں بھی تیزی سے وبا پھیل رہی ہے۔ بھارت میں 10 ہزار تک کیسز چلے گئے تھے جو اب 47 ہزار پر پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے اور ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار468 کیسز اور 67 اموات رپورٹ ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار158ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42ہزار 384ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 49ہزار 824کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 22 منٹ قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل





