اسلام آباد: قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج بروز منگل کو ہو گا، اجلاس میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔ کمیٹی اجلاس کے حوالہ سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ، سینٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنمائوں، وفاقی وزرا، سینئر سیاسی رہنمائوں، صوبائی وزرا اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر کے صدر و وزیراعظم سمیت گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کے حوالہ سے خطوط روانہ کئے گئے ہیں۔
کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے سینئر اراکین، قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین، وزارت دفاع، خارجہ امور، داخلہ، امور کشمیر، ہیلتھ اینڈ نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے۔
قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف جو ملک سے باہر ہیں ان کی غیر موجودگی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ دونوں ایوانوں کے 140 اراکین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
قومی اسمبلی گذشتہ ماہ ایک قرارداد کے ذریعے قومی اسمبلی ہال کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے سلسلہ میں استعمال کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 27 منٹ قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 25 منٹ قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل




