جی این این سوشل

پاکستان

مالی سال 2021-22: سوئی ناردرن گیس کو 10.9 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع

 سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کامالی سا ل 2020-21 میں 15.84 ارب روپے کا قبل از ٹیکس تاریخی منافع - حصہ داران کے لیے  50% نقد منافع اور مالی سال 2021-22 ؁ء کی  پہلی سہ ماہی کے اکاؤنٹس کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مالی سال 2021-22: سوئی ناردرن گیس  کو  10.9 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے 30 جون 2021 ؁ء کو ختم ہو نے والے مالی سال میں 15.84 ارب روپے کا قبل ازٹیکس منافع اور10.99 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایااور اس کی فی حصص آمدنی 17.32 روپے رہی  جبکہ گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 8.42 ارب روپے کا قبل از ٹیکس، اور 5.99 ارب روپے کابعد از ٹیکس منافع ہوا اور فی حصص آمدن 9.46 رو پے رہی۔ اعلان کردہ منافع کے پیشِ نظر کمپنی حصہ داران کے لیے فی حصص 10 روپے والے شئیر پر 50% حتمی نقد منافع کا تجویز کیا ہے (یہ رقم پہلے سے ہی ادا شُدہ 20% عبوری نقد منافع کے علاوہ ہے)۔  

 اہم عوامل جنہوں نے کمپنی کو نتائج حاصل کرنے میں مدد کی وہ درج ذیل ہیں:

الف)  UFGکی شرح  2.32% 1سے کم ہو کر  8.60% فیصدرہ گئی ہے جس کی وجہ سے مالی سال 20-2019 ؁ء میں UFG  کی مد میں ہونے والی کٹوتی جو کہ 11.7 ارب روپے تھی کم ہو کر 30 جون 2021 ؁ء کو  3.4 ارب روپے رہ گئی ہے۔UFG میں خاطر خواہ کمی بورڈ اور انتظامیہ کی جانب سے بلند نظر ہدف مقرر کر نے اور ان کے حوالے سے ٹھوس کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

ب) قرضوں پر مالیاتی لاگت پر دوبارہ گفت و شنید کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی نے بھی کمپنی کو مالیاتی لاگت میں 8 ارب روپے سے زیادہ کی کمی  میں مدد دی۔

مزید برآں، SNGPL نے 30 ستمبر 2021 ؁ء کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ زیر ِجائزہ مدت کے دوران، کمپنی نے 4.27 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع اور 3.03 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا اورفی حصص آمدن 4.78 روپے رہی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں کمپنی نے 4.47 ارب روپے کا قبل از ٹیکس اور 3.18 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع کمایا تھا، اور اسی مدت کے لیے فی حصص آمدن 5.01 روپے رہی۔

تمام معاشی چیلنجوں اور مالی رکاوٹوں کے باوجود، کمپنی نے نہ صرف اپنی تر قی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے بلکہ تر قی کی اس رفتار کو مز یدتیز کر رہی ہے اور مستقبل میں امید افزا نتائج کے لیے پراعتماد ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اہداف کی بروقت تکمیل اور کمپنی کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مسلسل توجہ سے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ کمپنی کی انتظامیہ اور عملہ کو یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں کمپنی کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

پاکستان

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے

گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے، گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا،ایرانی صدر نے مزار قائد پر حاضری دی۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچ پہنے، طیارے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا،

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، محترمہ آصفہ بھٹو، عذراپیچوہو، شرجیل میمن اور ناصرشاہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ سے ایرانی صدرابراہیم رئیسی گورنرہاؤس پہنچ گئے، جہاں ان کی گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر ہاؤس سے ایرانی صدر قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، صدر ابراہیم رئیسی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنرسندھ کامران ٹیسوری بھی ہمراہ تھے جبکہ سندھ کابینہ کے ارکان بھی مزار قائد پر موجود تھے۔

بعدازاں ایرانی صدرابراہیم رئیسی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ہے، تقریب میں ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا جبکہ ایرانی صدر کی اہلیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔

ایرانی صدر منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی میں قیام کریں گے، بدھ کی صبح ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کے خلاف کیسز زندہ لاش کی مانند ہیں، علیمہ خان

کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے، ہمشیرہ عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کے خلاف کیسز زندہ لاش کی مانند ہیں، علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کے خلاف مقدمات کو زندہ لاش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ سب کو پتہ تھا کہ ان کیسسز میں کچھ نہیں، کتنی دیر تک ججز ان کو سنبھالیں گے،یہ کیسسز مردہ لاش ہیں،ججز پر بھی ان کیسسز کے ختم کرنے کے لئے بہت دباؤ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقدمات ایک ایک کر کے دفن ہو جائیں گے،ہم مضبوطی سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ جہاں تک میرے مقدمات ہیں تو میں سامنا کروں گا، وہ قائم ہے اور کسی مقصد کےلئے کھڑے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف نہیں بولیں گے تو یہ بڑھتا رہے گا، بانی پی ٹی آئی کو ظلم کے خلاف بولنے پر جیل میں ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سے تحفظ نہیں ملے گا تو بڑی مشکلات ہوں گی۔وہ آئین اور قانون کی بالادستی کےلئے کھڑے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے، اسد قیصر

عمران خان پر جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے کیونکہ ان پر جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔

مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دیئے گئے اور ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔ یہ عمران خان کو مزید جیل میں نہیں رکھ سکتے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو انہوں نے عمران خان پر کیسز بنائے اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر ہمیں اعتماد نہیں ہے لیکن باقی چھ ججوں نے جو بہادری کا مظاہرہ کیا ہے تو ہماری امیدیں اپنی عدلیہ سے ابھی بھی وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک رہا ہو جائیں گے۔

اس قیصر نے مزید کہا کہ مجھے عمران خان نے الائنس بنانے کی ذمہ داری دی جو میں نے پوری کی اور اب الائنس کو مزید بڑھائیں گے ، الیکشن دھآ ندلی پر ہمارا ون پائنٹ ایجنڈا ہے جو سیاسی جماعتیں اس الیکشن پر تحفظات رکھتی ہے انکو ساتھ لے کر چلیں گے 

واضح رہے چار روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں جو جلد عدالتوں سے اڑ جائیں گے اور وہ عوام کے درمیان ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll