Advertisement
پاکستان

کراچی میں کل مزید بارش کا امکان

کراچی:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل بھی شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جولائی 12 2022، 5:44 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی میں کل مزید  بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ 12 اور 13 جولائی کو شہر قائد میں موسم ابرآلود رہنے اور موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل کراچی کے علاوہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص اور عمر کوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں ٹندومحمد خان، ٹنڈواللہ یار، تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، خیرپور، نوابشاہ اورشکارپورمیں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مسلسل ہونے ووالی بارشوں کا یہ سلسلہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

 
Advertisement
Advertisement