Advertisement
پاکستان

لاہور میں بیٹھا مسٹر ایکس چوروں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے:عمران خان

مظفر گڑھ:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں بیٹھا مسٹر ایکس چوروں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے، 17 تاریخ کو چوروں کو شکست دے کر ہمیشہ کے لیے ان کی سیاست ختم کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جولائی 12 2022، 5:04 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور میں بیٹھا مسٹر ایکس چوروں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے:عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مظفرگڑھ میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں میری تو لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، مریم نواز کے لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں اربوں روپے کے 4 محلات ہیں، امریکہ نے یہاں ملک کے ڈاکو کو وزیراعظم بنا دیا ہے، ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کر کے توہین کی گئی.

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے چور کے نعرے لگانے والوں کو ڈرا دھمکا کر معافی منگوائی، میرے سارے لوگوں پر ایف آئی آرز درج ہیں، یہ چور پاکستان کا بھی سری لنکا جیسا حال کر رہے ہیں، آپ پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں.

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ کے  بلدیاتی الیکشن میں اتحادی جماعتوں نے کہا دھاندلی ہوئی ہے، چیف الیکشن کمشنر کو سندھ میں دھاندلی پر مستعفی ہونا چاہیے، یہ قوم کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کرے گی، یہ جنگ آپ کی ہے، آپ نے ہر گھر جا کر لوگوں کو جگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا فنانشل کیپٹل ہے، جب کراچی ترقی کرتا ہے تو سارا پاکستان ترقی کرتا ہے، زرداری کرپٹ آدمی ہے اس کو تو جیل میں ہونا چاہیے، سب سے بڑا ڈاکو نواز شریف اور دوسرا آصف علی زرداری ہے، انہوں نے استفسار کیا کہ کون سی قوتیں ہیں جو ان کا احتساب نہیں ہونے دیتیں؟ زرداری ، مراد علی شاہ اور ان چوروں کے کیسز تیار تھے، کیا وجہ تھی ان کے خلاف جو کیسز تھے آگے نہیں بڑھے؟ 

Advertisement
Advertisement