فیصل آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم 17 جولائی کولوٹوں کو بلوں سے پھینٹا لگتے دیکھیں گے، میں 1100 ارب روپے ان چوروں کوہضم کر نے نہیں دوں گا،

فیصل آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم 17 جولائی کولوٹوں کو بلوں سے پھینٹا لگتے دیکھیں گے، میں 1100 ارب روپے ان چوروں کوہضم کر نے نہیں دوں گا، آخری گیند تک ان چوروں کا مقابلہ کروں گا، جنہوں نے ان دو خاندانوں کو ہم پر بٹھایا، انہیں اس ملک کی تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف! آپ نے رات کو عوام پر بڑااحسان کیا، پہلے ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے سے زائد کا اضافہ کیا، اب 40 روپے گھٹا دیئے، جب ہم گئے تھے اس وقت عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں زیادہ تھیں، آئی ایم ایف نے ہم پر ڈھائی سال دباؤ ڈالا کہ قیمتیں بڑھاؤ لیکن ہم نے نہیں کیا۔
انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ میچ جیت جائیں گے، میں ابھی سے آپ کو مبارکباد دیتا ہوں، اللہ نے میری قوم میں شعور پیدا کیا ہے، 17 تاریخ کو ایک جاگی ہوئی قوم ووٹ ڈالے گی، قوم جانتی ہے اس ملک میں بیرونی سازش ہوئی، یہاں کے میر جعفر اور میر صادق بھی بیرونی سازش میں ملوث تھے، 30 سال سے دو خاندان اس ملک کو لوٹ رہے تھے، کرپشن کیسز ان کے دور میں بنے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ آخری گیند تک ان چوروں کا مقابلہ کروں گا، میں 1100 ارب روپے ان چوروں کو ہضم کرنے نہیں دوں گا، امریکہ چاہتا ہے کہ ایسا حکمران بیٹھے جو اس کا حکم مانے، ایک ٹیلی فون کا ل پر اس وقت کے سربراہ نے گٹھنے ٹیک دیئے تھے، 80 ہزار پاکستانی امریکہ کی جنگ میں مارے گئے، آج بھی اس جنگ کی وجہ سے ہمارے لوگ شہید ہو رہے ہیں، ہمارے قبائلی علاقے میں 400 بمباری کی گئی، ہم کسی سے دشمنی نہیں ، سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہم غلامی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ہم 17 جولائی کو لوٹوں کو بلوں سے پھینٹا لگتے دیکھیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکہ کو یہ پتہ تھا میں کسی صورت اپنی قوم کو غلامی نہیں کرنے دوں گا، امریکہ بوٹ پالش کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، پاکستانیو! کیا آپ بھکاری ہیں؟ 32 سال سے آپ بھیک مانگ رہے ہیں، زرداری اور شریف خاندان اس ملک کا پیسہ باہر لے کر گئے، وزیراعظم اپنے آپ کو بھی شرمندہ کرتا ہے اور اپنی قوم کو بھی، انہوں نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دینے ہیں، آپ نے ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دینا ہے، یہ
لوگ دھاندلی کے بغیر نہیں جیتے سکتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ لندن میں 4 بڑے بڑے محلات مریم نواز کے نام پر ہیں، ہمارا انصاف کا نظام بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑتا، سری لنکا کے پاس پیسے نہیں ہیں ملک چلانے کیلئے، جنہوں نے ان دو خاندانوں کوہم پر بٹھایا اس ملک کی تاریخ معاف نہیں کرے گی، سب سے زیادہ ہم نے ٹیکس اکھٹا کیا تھا، انہوں نے سازش کر کے ہماری حکومت گرائی، جب تک آخری گیند نہیں ہوتی آپ نے مقابلہ کرنا ہے، یہ پورے الیکشن میں دھاندلی کریں گے، انہوں نے کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا ہے۔
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 16 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 16 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 16 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago



