Advertisement
پاکستان

تخت پنجاب کی جنگ کون جیتے گا ؟ فیصلہ کل ہوگا

لاہور : پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے میدان سج گیا ہے ، پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 16th 2022, 1:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تخت پنجاب کی جنگ کون جیتے گا ؟ فیصلہ کل ہوگا

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا ۔ پنجاب کے 20 حلقوں کا انتخابی معرکہ تخت لاہور کا فیصلہ کرے گا کہ حمزہ شہباز کا راج جاری رہے گا یا پھر تبدیلی آئے گی۔

ضمنی الیکشن کے لیے پُرجوش انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے جلسے، ریلیاں اور کارنر میٹنگز کیں۔ پرُجوش انتخابی مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے ، اب اتوار کو مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔  الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی  ہے ۔ 

ضمنی انتخاب میں 45 لاکھ 79 ہزار ووڑرز حق رائے دہی استعمال کریں گے . 

پی پی 7راولپنڈی، پی پی83 خوشاب،پی پی90 بھکر ، فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 ، جھنگ میں 125 ،127 اور شیخوپورہ میں پی پی 140 پر ضمنی انتخاب  کا میدان سجے گا ۔ 

لاہور کی نشست پی پی 158، 167، 168 اور پی پی 170 پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

ساہیوال میں پی پی202 ، پی پی217 ملتان، لودھراں کے حلقہ پی پی 224 اور 228 پر ضمنی الیکشن ہوگا۔

بہاولنگر میں پی پی 237 اور مظفر گڑھ کے 3 حلقوں پی پی 237، 272، 273 پرضمنی انتخاب ہوگا۔

لیہ کے حلقہ پی پی 282 اور ڈیرہ غازی میں پی پی 288 پر بھی ضمنی انتخاب  ہونگے ۔ 

خیال رہے کہ ان 20 نشستوں پر 2018 کے انتخابات کے بعد جیتنے والے تمام امیدوار تحریک انصاف سے تعلق رکھتے تھے۔ تاہم وزارت اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پر الیکشن کمیشن نے ان اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
Advertisement