کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

جی این این کے مطابق کراچی میں صبح سے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے ، صدر ، آئی آئی چندریگر روڈ ، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، سخی حسن ، منگھوپیر، نیو کراچی،بفرزون ، شادمان ٹاون، ناظم آباد ، سائٹ ایریا ، لیاقت آباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی ۔
بارش کا سلسلہ کچھ دیر کے لئے تھم گیا ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دوپہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ مطلع جزوی ابر آلود اور ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 9 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ۔ دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ دن میں ہوا 18 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی ۔
دوسری جانب لاڑکانہ، میرپورخاص اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد گرمی کی شدت کچھ حد تک کم ہوگئی ۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں درخت گرنے سے 11 کے وی کی تاریں ٹوٹ گئیں، جس کے بعد شدید گرمی میں کئی گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے سسٹم کی شدت اب بھی بر قرار ہے، سندھ کے مختلف مقامات پر اس سسٹم نے اچھی بارش برسائی ہے، سسٹم 18 جولائی تک سندھ پر اثر انداز رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے آج سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago





