گال : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے گال میں کھیلا جارہا ہے ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق کھیل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج شروع ہونے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی سلمان علی آغا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی، کرکٹر کو مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا اچھا باؤلنگ اٹیک ہے ، سری لنکا ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔
? TOSS ALERT ?
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 16, 2022
Sri Lanka have won the toss and are batting first ?#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen https://t.co/jL2bGfdDL4 pic.twitter.com/RqXmO9Y6IJ
گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان بھی کیا گیا۔ یاسر شاہ اور محمد نواز بھی پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے، گال ٹیسٹ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی فائنل الیون میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ،حسن علی، امام الحق اور نسیم شاہ بھی حتمی ٹیم کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب گال ٹیم میں سری لنکا کی جانب سے دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago






