لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے استعفیٰ دے دیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

جی این این کے مطابق ضمنی انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگ گیا ، رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسپیکر پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر جلیل شرقپوری نے کہا کہ شہباز شریف جس طرح اشتہاریوں کے ساتھ چل رہے ہیں، میں کس طرح ان کے ساتھ چل سکتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے وژن کے ساتھ پہلے بھی تھا اور اب بھی ان کے ساتھ چلوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے کارکنوں سے مشورے کے بعد ضمنی الیکشن سے پہلے استعفیٰ دینے آیا ہوں، آج ایک سوچ اور نظریے کے تحت استعفیٰ دیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جلیل شرقپوری کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب نارووال سے (ن) لیگ کے رکن اسمبلی غیاث الدین نے بھی پرویزالٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اس طرح اب ضمنی الیکشنز میں حمزہ شہباز کو اپنی وزارت اعلٰی برقرار رکھنے کے لیے 9 کے بجائے 11 نشستیں جیتنا ہوں گی۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے ، انتخاب (ن) لیگ اور تحریک انصاف کی مقبولیت کا امتحان ہوگا۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 9 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 14 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 9 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل



