Advertisement
پاکستان

لاہور : ضمنی انتخابات کا معرکہ ، پولنگ جاری 

لاہور : پنجاب کے ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ چار نشستوں پر انتخابات صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہو رہے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 17th 2022, 2:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور : ضمنی انتخابات کا معرکہ ، پولنگ جاری 

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ، لاہور کی ان چار نشستوں پر کل 42 امیدوار مدمقابل ہیں  ،  مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدواروں سمیت 23  آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی ان چار نشستوں پر کل 7لاکھ 22 ہزار878 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے  ، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 3لاکھ82ہزار928 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار950  ہے ۔ 

پی پی 158

صوبائی اسمبلی  کا یہ حلقہ گڑھی شاہو، مصطفی آباد، لال کرتی کینٹ اور شاہ جمال کی حدود میں آتا ہے ،  اس حلقے سے  پی ٹی آئی کے اکرم عثمان جبکہ ن لیگ کے رانا احسن شرافت سمیت  14 امیدوار مدمقابل ہیں ، جن میں  8ازاد امیدوار بھی میدان میں ہونگے ۔ 

اس حلقے سے 2018 کے انتخابات میں اس وقت کے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کامیاب ہوئے تھے۔

اس حلقے میں  کُل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ36 ہزار394ہےجن میں ایک لاکھ23ہزار816 مردجبکہ 1لاکھ12ہزار578خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ۔

پی پی 167 

لاہور کا دوسرا حلقہ پی پی 167 ہے اور یہ حلقہ جوہر ٹاؤن اور وفاقی کالونی کے علاقوں پر مشتمل ہے ۔  تحریک انصاف  کے شبیر گجر جبکہ ن لیگ کے نذیر چوہان سمیت 11 امیدوار مدمقابل ہونگے  جبکہ 6 آزاد  امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس حلقے سے 2018 میں تحریک انصاف کے نذیر احمد چوہان نے مسلم لیگ ن کے میاں محمد سلیم کو ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اب  مسلم لیگ ن نے نذیر چوہان کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔ 

پی پی 167میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار348 ہے  جن میں 1 لاکھ 14 ہزار374 مرد جبکہ 1لاکھ 5 ہزار974 خواتین ووٹرز ہیں ۔ 

پی پی 168

صوبائی دارالحکومت کا تیسرا حلقہ پی پی 168 ہے جہاں نون لیگ کے اسد کھوکھر اور  پی ٹی آئی کے نواز اعوان سمیت 09 امیدواروں  کے درمیان مقابلہ ہے ، پی پی 168میں 5 آزار امیدوار بھی شامل ہیں ۔  تحریک لبیک کے امجد حسین عباسی جماعت اسلامی کے عثمان غنی بھی امید وار ہے۔ 

2018 کے عام انتخابات میں ن لیگ کے سعد رفیق نے یہاں سے کامیابی   حاصل کی  تھی ۔ بعد ازاں ان کے مستعفی ہونے پر ضمنی  انتخابات میں تحریک انصاف کے اسد کھوکھر جیت گئے ۔  پی ٹی آئی کے منحرف رکن ملک اسد علی کھوکھر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے جبکہ  تحریک انصاف نے ملک نواز اعوان  کو ٹکٹ دیا ہے ۔

یہ حلقہ اٹاری صروبہ علی پارک ، شمع کالونی ، اعوان پارک ، چونگی امرسدھو، کماہاں سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل ہے

پی پی 168میں کل ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 54 ہزار484 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 84ہزار144 ہے  جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 67ہزار340 ہے ۔ 

پی پی 170

لاہور کا یہ چوتھا حلقہ پی پی 170 ہے یہاں سے مسلم لیگ ن کی جانب سے ترین گروپ کے عون چوہدری کے بھائی چوہدری امین گجر کو  ٹکٹ دیا گیا ہے۔  تحریک انصاف کے ظہیر عباس کھوکھر سمیت 08 امیدوار میدان میں ہیں ۔

 پی پی 170میں 4 آزاد  امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ 

پی پی 170 میں کل 1 لاکھ 14 ہزار653 رجسٹرڈ ووٹرز  ہیں  جن میں 60 ہزار594 مرد جبکہ 54 ہزار58 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ 

ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز: 

لاہور میں ضمنی انتخابات کےلیے کل 466 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں  جن میں  158پولنگ اسٹیشن مردوں کے جبکہ 150پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہونگے ۔ 

ضمنی انتخابات کےلیے کل 1471 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں  ، لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے  جبکہ 122پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں ۔

Advertisement
فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار

فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار

  • 7 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، بیٹوں کو فوج میں بھیج کر خوارج کے خلاف لڑنے کی دعوت

آئی ایس پی آر کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، بیٹوں کو فوج میں بھیج کر خوارج کے خلاف لڑنے کی دعوت

  • 4 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی

  • 4 گھنٹے قبل
لیاری گینگ وار پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز

لیاری گینگ وار پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز

  • 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے خلاف نگران دور میں درج 9مئی کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے خلاف نگران دور میں درج 9مئی کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

  • 3 گھنٹے قبل
ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر

ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر

  • 9 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا

  • 7 گھنٹے قبل
دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش

  • 9 گھنٹے قبل
الیکشن کمیشن نے پی پی 289 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے پی پی 289 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

  • 6 گھنٹے قبل
دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت

دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت

  • 9 گھنٹے قبل
حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ

حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement