خیال رہے کہ ان 20 نشستوں پر 2018 کے انتخابات کے بعد جیتنے والے تمام امیدوار تحریک انصاف سے تعلق رکھتے تھے ۔ تاہم وزارت اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پر الیکشن کمیشن نے ان اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا۔
لاہور : پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔


تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ شروع ہو گئی ہے ۔ انتخابی عمل شام شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
مسلم لیگ ن کو حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے، جبکہ پی ٹی آئی مزید 13 نشستوں کی خواہش مند ہے ۔
20 صوبائی حلقوں میں 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے ، پی پی 7راولپنڈی ، پی پی83 خوشاب ، پی پی90 بھکر ، فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 ، جھنگ میں 125 ،127 اور شیخوپورہ میں پی پی 140 پر ضمنی انتخاب ہورہے ہیں ۔
لاہور کی نشست پی پی 158، 167، 168 اور پی پی 170 پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے ۔
ساہیوال میں پی پی202 ، پی پی217 ملتان، لودھراں کے حلقہ پی پی 224 اور 228 پر ، بہاولنگر میں پی پی 237 اور مظفر گڑھ کے 3 حلقوں پی پی 237، 272، 273 پرضمنی انتخاب ہو رہا ہے ۔
لیہ کے حلقہ پی پی 282 اور ڈیرہ غازی خان میں پی پی 288 پر بھی ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے ۔
20 حلقوں میں 45 لاکھ 79 ہزار 898 ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جن میں سے 24 لاکھ 60 ہزار 206 مرد ووٹرز ہیں، جبکہ 21 لاکھ 19 ہزار 692 خواتین ووٹرز ہیں۔
پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 3 ہزار 131 ہے، جن میں 676 انتہائی حساس، 1194 حساس اور 1271 نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے جوان تعینات ہیں، رینجرز حلقوں میں گشت کر رہی ہے، جبکہ آرمی اسٹینڈ بائی پوزیشن پر ہے۔
پولیس اور رینجرز کی نفری حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیے ہیں۔ کنٹرول رومز میں پولنگ کے عمل کی نگرانی اور شکایات وصول کی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پریذائیڈنگ افسران سے دستخط شدہ فارم 45 اور فارم 46 کی کاپی لازمی حاصل کریں۔
تمام انتخابی حلقوں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز بیلٹ پیپرز اور الیکشن کے سامان کی ترسیل کر دی گئی تھی۔
.jpg&w=3840&q=75)
دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

لیاری گینگ وار پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز
- 3 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے پی پی 289 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، بیٹوں کو فوج میں بھیج کر خوارج کے خلاف لڑنے کی دعوت
- 2 گھنٹے قبل

فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار
- 5 گھنٹے قبل

دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 7 گھنٹے قبل

ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے خلاف نگران دور میں درج 9مئی کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل







.jpg&w=3840&q=75)



