عمران خان چاہتے تھے کہ وہ تمام 20 سیٹیں جیت جائیں، ایسا نہیں ہوا تو وہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو گئے، تحریکعدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے بجائے بھی عمران خان آئین پر حملہ آور ہوئے۔


وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کان کھول کر سن لو، الیکشن تب ہو گا جب موجودہ حکومت اور الیکشن کمیشن چاہیں گے۔
پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن تب ہو سکتے تھے جب عمران خان اقتدار میں تھے تو اس وقت آپ اپنی حکومت بچانے کے لیے منتیں کرتے رہے۔
وفاقی وزیر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے چور دروازے سے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی کوشش کی جس طرح وہ جاوید اقبال سے کرتے تھے اور ڈی جی ایف آئی اے سے کرتے تھے، جب چیف الیکشن کمشنر نے ملنے سے انکار کیا تو پھر یہ ان کے خلاف ہو گئے۔
الیکشن کمشن سے کہا کہ وہ عمران خان کے الزامات کے جواب میں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے اور جلد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں اور اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، عمران خان نے اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر معاشی لینڈ مائنز بچھائیں، اداروں کو مفلوج کیا، اداروں کو کمزور کیا، اداروں کو استعمال کر کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔
عمران خان چاہتے تھے کہ وہ تمام 20 سیٹیں جیت جائیں، ایسا نہیں ہوا تو وہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو گئے، تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے بجائے بھی عمران خان آئین پر حملہ آور ہوئے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 15 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 18 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 20 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago



