کابل میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وفد نے کامرس سیکرٹری محمد صالح احمد فاروقی کی قیادت افغان حکام سے ملاقات میں مختلف نکات پر اتفاق کیا ہے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور، جلال آباد اور کوئٹہ، قندھار کے درمیان لگژری بس سروس شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور اس سال اگست کے آخر سے سروس شروع کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
پاکستانی اور افغان حکام نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ویزا پروسیسنگ میں مشکلات کو باہمی ہم آہنگی کے ذریعے حل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کہ پاک افغان بس سروس امن وامان حالات کے باعث 2016 میں بند کی گئی تھی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران دو طرفہ تجارت اور ٹرانزٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس رفتار کو برقرار رکھنے اور باہمی مفاد میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
دونوں ممالک کے کسٹم محکموں کے سربراہان نے سامان کی کلیئرنس میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے اور باہمی طور پر منسلک کسٹم طریقہ کار اور نظام کو تیار کرنے پر اتفاق کیا۔
تجارت اور ٹرانزٹ ٹریفک کی جلد کلیئرنس کو یقینی بنانے اور رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کے لیے سرحدی کراسنگ پوائنٹس کو مزید موثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دونوں اطراف کے متعلقہ حکام نے تمام کراسنگ پوائنٹس بالخصوص طورخم، خرلاچی، غلام خان اور چمن،اسپن بولدک پر آپریشنل اوقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 15 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 14 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 9 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 20 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 11 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 15 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

