لاہور : تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں کی وساطت سے رات ڈیڑھ بجے درخواست دائر کی گئی ۔ درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے اور آج ہی سماعت کی استدعا بھی کی گئی۔
ڈپٹی رجسٹرار اعجاز گورایہ نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست وصول کی۔ درخواست میں پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کی گنتی کو بھی چیلنج کردیا اور دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 7 ارکان ووٹ کاسٹ کرنے ہی نہیں آئے ۔ یہ 7 لیگی ارکان گھروں میں بیٹھے رہے، ان کا ووٹ بھی انتخاب میں شمار کرلیا گیا۔
سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین توڑا اور توہین عدالت کی، دوست محمد مزاری پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، ہماری گنتی واضح ہوگئی،ہمارے 186 ارکان چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے مطابق اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کے خلاف پٹیشن کی سماعت آج صبح دس بجے ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الٰہی نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے تھے۔
ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کا خط اسمبلی میں پڑھ کر سنایا۔ جس میں انہوں نے (ق) لیگ کے ارکان کو حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 13 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل







