لاہور : ضلعی انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے متحرک ہوگئی ، ماسک نہ پہننے پر 96 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 120 مقدمات درج کر لئے گئے، دوسری جانب پنجاب میں آج کورونا وائرس سے نمٹنے سے سخت فیصلے متوقع ہیں۔

جی این این کے مطابق لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے شہریوں پر سختیاں شروع کر دی ہیں۔ شہر میں ماسک نہ پہننے پر 96 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 120 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق سٹی ڈویژن میں بغیر ماسک 31 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 66 مقدمات درج کیے گئے جبکہ کینٹ ڈویژن میں ماسک نہ پہننے پر26 ، اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج ہوئے ۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بغیر ماسک پر 18 ، اقبال ٹاؤن میں ماسک نہ پہننے پر6 اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 مقدمات درج کیے گئے۔ اسی طرح سول لائنز ڈویژن میں ماسک نہ پہننے پر13 ،اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 37 مقدمات درج ہوئے ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے ۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاجائے گا اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے سفارشات رکھیں گے۔محکمہ صحت کی جانب سے لاہور میں کورونا کیسز میں خوفناک اضافے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن کیلئے سفارشات تیار کی گئیں ہیں، محکمہ صحت تمام شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کی بھی سفارش کرے گا۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تمام کاروباری مقامات، مارکیٹس کو مکمل بند کرنے کی بھی تجویز دی جائے گی۔ اور کہا جائے گا کہ پارکس اور تفریحی مقام مکمل بند کردئیے جائیں۔شادی کی تقریبات پر یکم اپریل سے مکمل پابندی عائد کی جائے۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 6 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 10 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 8 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 6 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 7 گھنٹے قبل









