پیپلزپارٹی کی نئی سیاسی حکمت عملی ، پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے روابط بڑھانے پرغور
لاہور : پیپلزپارٹی نے نئی سیاسی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ، پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے روابط بڑھانے پرغور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات کی دراڑیں گہری ہونے لگیں، ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جارحانہ سیاست کے باعث پیپلزپارٹی نے نئی سیاسی حکمت عملی اختیار کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے روابط بڑھائےجائیں گے۔اس حوالے سے بلاول بھٹو اورحمزہ شہباز کےدرمیان ملاقات بھی جلد متوقع ہے ۔ پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں کا موقف ہے کہ مریم نواز کا طرز سیاست پی ڈی ایم اتحاد کو نقصان پہنچا سکتا ہے، ن لیگ میں مفاہمت اور ٹھنڈے مزاج رکھنے والے رہنماؤں سے بھی روابط بڑھائے جائیں گے۔ ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں بھی پیپلزپارٹی کا مریم نواز کی بجائے حمزہ شہباز کو شامل کرنے کی تجویز دیے جانے کا امکان ہے ۔
خیال رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات برقرار ہیں ۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک ’چھوٹے سے عہدے‘ کے لیے جمہوری مقصد کو نقصان پہنچایا گیا ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کے میڈیا بیان پر اپنے ردعمل میں پہلے تو یہ واضح کیا کہ وہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے معاملے پر جوڈیشل اپیل میں جائیں گے اور ’جب بھی عدالت ہمارے کیس کو میرٹ پر سنے گی تو کامیابی پی ڈی ایم کی ہی ہو گی۔‘ مریم صاحبہ کا ہم احترام کرتے ہیں۔ میں پی ڈی ایم کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا ہوں اور میں اس قسم کے الزامات پر بات نہیں کروں گا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر بننے کا حق پیپلز پارٹی کا تھا کیونکہ وہ سینیٹ میں بڑی جماعت ہے۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 36 منٹ قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 8 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل








