وزیراعلی پنجاب کامعاملہ : سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا
لاہور : وزیراعلی ٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے دوپہر دو بجے ڈپٹی سپیکر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔ فل بینچ نے آج دوپہر دو بجے ڈپٹی سپیکر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔
آج صبح سپریم کورٹ نے بینچ تشکیل دیا تھا جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں۔
دوران سماعت جسٹس منیب اختر نے کیس کی سماعت دوپہر دوبجے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرکو ذاتی طورپرسننا چاہتے ہیں ۔ عدالت نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر الیکشن کا تمام ریکارڈ بھی لے کرآئیں۔ ڈپٹی اسپیکرآ کراپنے مؤقف کا دفاع کریں اوربتائیں۔
بیرسٹرعلی ظفر نے عدالت سے استدعا کی کہ حمزہ شہباز حلف لے رہے ہیں انہیں روکا جائے جس پرچیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ پریشان نہ ہوں یہ صرف ایک قانونی سوال ہے ۔ یاد رکھیں ایسے معاملات غیرتجربہ کاری سے پیش آتے ہیں۔ یہ معاملہ تشریح سے زیادہ سمجھنےکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف پرویزالہی کی درخواست پربیرسٹرعلی ظفرنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے دوسرا راؤنڈ ہوا۔
جسٹس اعجازالاحسن نے پوچھا کہ اسمبلی میں کتنے ارکان موجود تھے ۔ وکیل نے جواب دیا کہ ایوان میں 370 ارکان تھے۔ پرویزالہی کو 186 ووٹ جبکہ حمزہ کو 179 ووٹ ملے۔ آئینی طورپرپرویزالہی وزیراعلی کا الیکشن جیت گئے لیکن ڈپٹی اسپیکرنے ان کے دس ووٹ مسترد کر دیے۔
بیرسٹرعلی ظفرنے دلائل میں کہا کہ آئینی طورپرچودھری پرویزالٰہی وزیراعلی پنجاب ہیں ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں آرٹیکل 63 اے کے تحت پارلیمنٹری پارٹی کی ہدایت پر ہی اراکین ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ پارلیمنٹری پارٹی کے اراکین نے چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا اور 21 جولائی کو لیٹربھی جاری کیا تھا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے جو رولنگ دی ہمیں بتائیں کہ یہ بات کس پیرا میں لکھی ہے؟
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اپنی رولنگ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھا، پارٹی صدرکے خط کو جواز بنا کر دس ووٹ مسترد کر دیے جبکہ پارلیمانی پارٹی کے کردارکو نظرانداز کیا۔
چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرکو ذاتی طورپرطلب کرلیتے ہیں۔ دیگرفریقین کو بھی نوٹس جاری کردیتے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی معاونت کے لیے طلب کر لیتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرہی بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے کس پیرا گراف کا حوالہ دیا، کتنی دیر میں طلب کریں؟ جس پر بیرسٹرعلی ظفر نے جواب دیا کہ دو گھنٹے میں بلوا لیں۔
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا اور ڈپٹی اسپیکرکو طلب کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ سمیت پیش ہوں۔سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو بھی نوٹس جاری کر دیے اورچیف سیکریٹری پنجاب کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اٹارنی جنرل بیرون ملک ہیں تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہو جائیں۔
عدالت نے ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کی خلاف درخواست قابل سماعت قراردیتے ہوئے مز ید سماعت دو بجے تک ملتوی کردی اور تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 8 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 9 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 4 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 4 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 4 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل