جی این این سوشل

پاکستان

صوبہ پنجاب میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

لاہور:صوبائی حکومت نے یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صوبہ پنجاب میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جبکہ 9 اور  10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یکم محرم سے 10محرم الحرام تک صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جلوسوں کے راستوں پرکسی قسم کی کنسٹرکشن کرنےکی اجازت بھی نہیں ہوگی جبکہ اشتعال انگیز بینرز، پلے کارڈز اور تقاریر پر بھی پابندی ہوگی۔

پاکستان

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنمائوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے گلگت بلستان میں روڈ انفراسٹرکچر کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گل بار خان نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں کے مابین ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت انجینئرمحمد انور اور وزیر تعلیم شہزاد آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عبدالعلیم خان اور حاجی گل بار خان کی ملاقات میں تتہ پانی اور قراقرم ہائی وے پر آر سی پل کی تعمیر، بابو سرٹنل کا افتتاح و روڈ کی تعمیر، شوتار،جاگ لوٹ اور سکردو روڈ کی تعمیر پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنمائوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے گلگت بلستان میں روڈ انفراسٹرکچر کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 227 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ کے مقابلہ میں 0.21 فیصد کم ہے،ادارہ شماریات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 18 اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 227 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ کے مقابلہ میں 0.21فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 229 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1202 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.28 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1250 روپے، سیالکوٹ 1240 روپے، لاہور1280 روپے، فیصل آباد 1240 روپے، سرگودھا 1220 روپے، ملتان 1229 روپے، بہاولپور1250 روپے، پشاور1201 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177 روپے ریکارڈکی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1210 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 117 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

تاجروں کا وزیر اعظم کو عمران خان سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات استوار کرنے کا مشورہ

بجلی کی قیمت میں کمی کریں، یہ کام صرف آپ کرسکتے ہیں، تاجروں کی شہباز شریف کو تجویز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاجروں کا وزیر اعظم کو عمران خان سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات استوار کرنے کا مشورہ

معروف پاکستانی تاجر عارف حبیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھارت سمیت پڑوسی ممالک اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے بات چیت کرنےکا مشورہ دیدیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کے کراچی میں تاجروں سے خطاب کے دوران معروف تاجر عارف حبیب نے معیشت کی بہتری اور ملکی مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم کو تجویز پیش کی کہ بجلی کی قیمت میں کمی کریں، یہ کام صرف آپ کرسکتے ہیں۔

عارف حبیب نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ نے اسٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح تک پہنچایا، آپ نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا، میں چاہتا ہوں آپ 2 ہاتھ اور ملائیں، ایک ہاتھ اڈیالہ جیل کے باسی سے اور دوسرا ہاتھ بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے ملائیں۔

تاجروں سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکلات کو چیلنج سمجھ کر مقابلہ کریں گے، ہمیں ملکی مسائل کا ادراک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھول جائیں صوبوں میں کس کی حکومت ہے، پاکستان کے بہترین مفاد میں مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجروں کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، تہیہ کرلیں کہ آئندہ 5 برس میں برآمدات کو دگنا کریں گے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ حکومت اسمگلنگ کی روک تھام پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے تاجروں کو بتایا کہ چینی کی برآمدات کا کہا جا رہا ہے، صرف چینی کی نہیں بلکہ کئی اشیا کی بھی اسمگلنگ ہورہی ہے، ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے، اسمگلنگ کے خاتمے میں وقت لگے گا لیکن اس پر قابو پا لیں گے۔ نجکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ نجکاری کا عمل صاف و شفاف ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll