- Home
- News
ق لیگ نے چودھری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو برطرف کردیا
لاہور:مسلم لیگ (ق) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ختم،چودھری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت جس میں پارٹی معاملات اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے امیدوار سے متعلق فیصلے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ق لیگ کی مجلس عاملہ نے چودھری شجاعت کو پارٹی صدر اور طارق بشیر چیمہ کو سیکریٹری جنرل ق لیگ کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے 10 دنوں میں نئے الیکشن کروائے جائیں گے۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ پرویز الٰہی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام ہوئے،ہم نے کسی سے انتقام نہیں لینا ہے۔
سینیٹر کامل علی آغا نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں تمام ممبران کو مدعو کیا گیا تھا،اجلاس میں 83لوگ شامل تھے جبکہ 5 قرار دادیں منظور کی گئیں۔
کامل علی آغا نے کہا کہ پارٹی میں فوری الیکشن کرائے جائیں گے، چودھری شجاعت حسین کو صحت کی خرابی کی وجہ سےصدارت سے الگ کیا گیا جبکہ سازشیں کرنے والے طارق بشیر چیمہ کو بھی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
نواز شریف کی سالگرہ کے لیے 125 پاؤنڈ کا کیک جاتی امرا پہنچا دیاگیا
- 4 گھنٹے قبل
شکار پور : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل شہید
- 5 گھنٹے قبل
بلوچستان: سڑک کنارے بم دھماکا، 2 ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی
- 3 گھنٹے قبل
نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب
- 3 گھنٹے قبل
حکومت اقلیتوں کے حقوق کے لئے بھرپور کوشاں ہے، وزیر اطلاعات
- 4 گھنٹے قبل
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے والوں کاشکریہ اداکرینگے، شیخ وقاص اکرم
- 4 گھنٹے قبل