جی این این سوشل

پاکستان

بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 124 ہو گئی

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،مجموعی طور پر اب تک 124 افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ ہزاروں جانور سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 124 ہو گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیلاب کے باعث جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے یار و مددگار ہوئے ہیں وہاں بھاری جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب کے باعث بلوچستان میں  ہلاکتوں کی تعداد124 ہو گئی ہے جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب آ گئی ہیں۔

بلوچستان میں خضدار، نصیر آباد، لسبیلہ میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، سندھ میں ٹھٹھہ، خیرپور سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی پانی سب بہا لے گیا، ہزاروں جانور سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

ادھر دریائے چناب میں طغیانی پنجاب کے کئی علاقوں میں سیلاب کا باعث بن گئی۔ جھنگ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں میں کمی نہ آس کی جس کی وجہ سے 70 سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں جبکہ شہر سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔

سرگودھا کے کئی علاقوں میں سیلاب متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں، کئی علاقوں میں ابھی تک 3 سے 4 فٹ تک پانی کھڑا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، ڈی آئی خان، مردان میں بھی سیلاب نے تباہی مچائی ہے، سیلابی پانی سے فصلیں زیر آب آ گئی ہیں۔

ٹیکنالوجی

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی  شعبہ  میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

یورپی کمپنیوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت قائم کردہ نیشنل انکیوبیشنسینٹرز سے نیا کاروبار شروع کرنے والے گریجویٹس نے غیرملکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا شروع کردیا ہے ، ایک یورپی سافٹ وئیر کمپنی کراچی میں ایک ڈیٹا مرکز قائم کرے گی۔

امریکی ویب پورٹل '' مائیکرو سافٹ نیٹ ورک'' کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی انتھک کوششوں اور نیشنل انکیوبیشن سینٹرز کی مضبوط رابطہ کاری کی بدولت پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیرملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہواہے ، آئس ریپ کے عالمی سیلز کے شعبے کے سربراہ جان اربک نے کہاکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے میں ڈیجیٹل ترقی کی بہترین صلاحیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا ہم مناسب اقدامات کے ذریعے پاکستان کے آئی ٹی مشن کی حمایت کریںگے۔

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے پارٹی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے ، ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے پارٹی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

اے این پی کے دیگر عہدوں کے لیے بھی انٹرا پارٹی انتخابات آج ہو رہے ہیں، جس میں مرکزی کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

واضح رہے کہ ایمل ولی خان سے قبل ان کے والد اسفندر یار ولی اے این پی کے مرکزی صدر تھے تاہم وہ گزشتہ کئی عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں اور انہوں نے رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ روز سابق سینیٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے  انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اے این پی کی صوبائی کونسل کے اجلاس میں پارٹی کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے درآمد سے متعلق معاملات پر 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا  کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گندم کی خریداری اور کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات کیوں درپیش ہیں؟  رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے، کسانوں کے معاشی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے درآمد سے متعلق معاملات پر 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ افسران گندم کی خریداری کی موقع پر جا کر خود نگرانی کریں ، وفاقی حکومت 18 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرنے جا رہی ہے جس کا مقصد کسانوں کو بھرپور فائدہ پہنچانا ہے۔

وزیر اعظم نے کسانوں کی سہولت یقینی بنانے اور ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزارت قومی غذائی تحفظ کی کمیٹی قائم کر دی جو چار روز میں کسانوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ بروقت پہنچائیں گے ، ان کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll