Advertisement
پاکستان

ملک میں کورونا وائرس کے 656 نئے کیسز رپورٹ 

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  کے مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 1 2022، 1:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں کورونا وائرس کے 656 نئے کیسز رپورٹ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں  کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے   مزید ایک  مریض انتقال کرگیا  جبکہ  656 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے  19ہزار611ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح  3.35فیصدرہی جبکہ کوروناکے161مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

 

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں  ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔

ملک  میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پاکستان میں ایک ماہ پہلے کورونا   سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 تھی اور اس دوران کوئی اموات بھی رپورٹ نہیں ہوئی تھیں۔

 قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

Advertisement
مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

  • 3 گھنٹے قبل
اگر ایران نے جوہری تنصیبات کی بحالی کی کوشش کی تو  دوبارہ حملہ کریں گے، ٹرمپ

اگر ایران نے جوہری تنصیبات کی بحالی کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کریں گے، ٹرمپ

  • ایک گھنٹہ قبل
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں  سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 2 گھنٹے قبل
ایران پر  منظوری کے بغیر حملہ، ایوان میں ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام

ایران پر منظوری کے بغیر حملہ، ایوان میں ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی ، انڈیکس میں  ایک ہزار  پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی ، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ

  • 4 گھنٹے قبل
ایرانی پارلیمنٹ میں  عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری

ایرانی پارلیمنٹ میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری

  • ایک گھنٹہ قبل
پاک امارات  مشترکہ وزارتی کمیشن،سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر یو اے ای ویزا کی شرط ختم

پاک امارات مشترکہ وزارتی کمیشن،سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر یو اے ای ویزا کی شرط ختم

  • 5 گھنٹے قبل
فتنۃ الخوارج سے جھڑپ میں شہید میجر معیز کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل  کی شرکت

فتنۃ الخوارج سے جھڑپ میں شہید میجر معیز کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل کی شرکت

  • 3 گھنٹے قبل
خان یونس میں حماس کے حملے میں پلاٹون کمانڈر سمیت 7 صہیونی فوجی  ہلاک

خان یونس میں حماس کے حملے میں پلاٹون کمانڈر سمیت 7 صہیونی فوجی ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

  • 6 گھنٹے قبل
پاراچنار کے علاقے اپر کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق

پاراچنار کے علاقے اپر کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق

  • 5 گھنٹے قبل
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون  بارشوں کا سلسلہ شروع، نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، نشیبی علاقے زیر آب

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement