Advertisement
پاکستان

بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افرادکی تعداد 136 سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد:بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں جاں بحق افراد کی تعداد136 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 1st 2022, 3:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان  میں  سیلاب سے جاں بحق افرادکی تعداد 136 سے تجاوز کرگئی

قدرتی آفا ت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق جاری شدید بارشوں اور سیلابوں سے مجموعی طور پر تیرہ ہزار 535 مکانات تباہ یا انہیں جزوی طور پر نقصان ہوا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 56 مرد 33 خواتین اور 47 بچے شامل ہیں، اموات  بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار میں ہوئی ، اموات کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں ۔ 

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں، بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں ۔ 

سیلابوں اور بارشوں سے چھ سو چالیس کلومیٹر طویل چھ شاہراہیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔  مجموعی طور پر 19 لاکھ 79 ہزار 30 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔ 

صوبے میں تمام متاثرہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر امداد اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Advertisement
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک گھنٹہ قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 19 گھنٹے قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement