اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے، اور سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم خشنوب، قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کے خیمہ بستی کا دورہ کریں گے، جبکہ آج ہی چمن میں سیلاب زدہ علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔
سیلابی ریلوں نے بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں تباہی مچائی ہوئی ہے، بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے اب تک 124 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں سیلاب کے باعث سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، بستیاں اجڑ گئیں، لاکھوں افراد بے یار و مددگار ہو گئے۔ ہزاروں جانور سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب آ گئیں ۔
خیبر پختون خوا میں ایک روز میں 10 افراد دم توڑ گئے۔ بلوچستان میں خضدار، نصیر آباد، لسبیلہ میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، سندھ میں ٹھٹھہ، خیرپور سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی پانی نے تباہی مچادی ۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- an hour ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 20 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 20 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago




