چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 95 ویں سالگرہ کے موقعے پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سفیر نونگ رونگ، سفارتخانہ کے حکام کے علاوہ تینوں سروسز کے افسران تقریب میں شریک ہوئے۔
آرمی چیف نے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا، کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑی گہری ہیں،
دونوں ممالک کے تعلقات یونین اور ہمہ جہتی ہیں جو چیلنجز کے دوران اہم ثابت ہوئے ہیں، پی ایل اے اور پاک آرمی “برادرز ان آرمز” ثابت ہوئے ہیں، ہمارے تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی، ہر موسم کے دوست اور سٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ پاکستان آرمی کی طرف سے پی ایل اے سالگرہ کی تقریب کے انعقاد پر آرمی چیف کے شکرگزار ہیں۔ چین اور پاکستان کی جوائنٹ کمیٹی برائے کوآپریشن کا اجلاس حال ہی میں منعقد ہوا،
چین فوجی تعاون کے فروغ کے لئے نیا سیٹ اپ بنایا گیا ہے، پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا حالیہ اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیشرفت ہے، یہ نظام فوجی رابطوں میں فروغ کے لئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا.

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 20 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 16 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 19 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 21 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 16 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago



