جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان اور اسکی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں، منظور وسان

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت منظور حسین وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور اسکی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان اور اسکی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور اسکی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔کے پی اور پنجاب حکومت کا بھی مستقبل ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ فیصلے کے بعد عمران نیازی تقریروں اور دھمکیوں سے اب منتیں ماننے پر آگئے ہیں۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ فیصلے کے بعد بنی گالا سے رونے کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی پھنس چکے ہیں اب انہیں کہیں سے بھی کلین چٹ نہیں ملے گی۔اب عمران خان اور اس کی جماعت کے لئے مزید مشکلات بڑھیں گی،بچنا محال ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب الیکشن کمیشن کونہیں دےسکےگی۔عمران خان کو سیاست میں جو پہلے سہولیات میسر تھیں اب وہ نہیں ملیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کو ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کرنے والا چوکیدار خود بڑا چورنکلا۔ عمران خان کا گنیز  بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام ڈال کر اسے جھوٹ کا سرٹیفکیٹ دیاجائے۔

علاقائی

خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں سے تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، وزیر خوراک کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا حکومت کا  کسانوں سے تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے کسانوں سے 29 ارب روپے کی تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، گندم خریداری ایپ متعارف کرادی گئی ہے، کسانوں کو 24 گھنٹے میں بینک کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

ظاہر شاہ تورو نے کہا کہ وہ گندم خریداری مہم میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

اس سے قبل 27 اپریل کو خیبرپختونخوا حکومت نے 300 ہزار میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں سے بھی گندم خریدے گی تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنی گندم خریدی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی مقدار میں گندم درآمد کیے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران اور سعودیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطا لبہ کردیا

گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس میں ہفتے کے روز اسلامی ممالک کے درجنوں رہنما اور وزراء شریک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران اور سعودیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطا لبہ کردیا

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کے دوران غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔العریبیہ نے سعودی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ کے مطابق گیمبیا میں منعقدہ اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے سعودی ہم منصب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں وزراء نے “دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے محفوظ انسانی اور امدادی راہداریوں کی فراہمی پر زور دیا۔واضح رہے کہ گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس میں ہفتے کے روز اسلامی ممالک کے درجنوں رہنما اور وزراء شریک ہوئے۔

 علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت تفصیلی بات چیت کی۔کل ہفتے کو سربراہی اجلاس سے پہلے گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ممبئی میں افغان قونصل جنرل ذ کیہ وردک 25 کلو سونا سمگل کرنے کے الزام کے بعد مستعفیٰ

بھارتی میڈیا کے مطابق وردک اور ان کے بیٹے کو مالیاتی انٹیلی جنس حکام نے گزشتہ ماہ دبئی سے آمد پر ممبئی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ممبئی میں افغان قونصل جنرل ذ کیہ وردک  25 کلو سونا سمگل کرنے کے الزام کے بعد مستعفیٰ
ممبئی: ذ کیہ وردک ممبئی میں افغان قونصل جنرل نے اتوار کو سونے کی اسمگلنگ کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، میڈیا ذرائع کی رپورٹ وردک نے اپنے آفیشل چینل کے ذریعے اپنے استعفیٰ کی تصدیق بھی  کی،  5 مئی 2024 کو انہوں نے اپنے عہدے  سے استعفی دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔
 
بھارتی میڈیا کے مطابق وردک اور ان کے بیٹے کو مالیاتی انٹیلی جنس حکام نے گزشتہ ماہ دبئی سے آمد پر ممبئی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔ ان کے قبضے سے 25 کلو گرام سونا برآمد ہوا، جس کی مالیت تقریباً 1.9 ملین ڈالر ہے۔  وردک نے سفارتی استثنیٰ سے فائدہ اٹھایا اور اسے گرفتار نہیں کیا گیا،  تاہم ان سے برآمد کیا گیا سونا ضبط کر لیا گیا۔

وردک کے استعفیٰ کے ساتھ ہی ہزاروں افغان شہری جن میں طلباء اور تاجر بھی شامل ہیں، جو  ہندوستان میں قونصلر نمائندگی حاصل نہیں کرسکے۔

اگست 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد زیادہ تر ممالک نے اپنے سفیروں  کو افغانستان سے نکال لیا تھا ۔ تاہم چند سفارت خانے، جن میں پاکستان، چین اور روس شامل ہیں وہ افغانستان کے ساتھ  کام کر رہے ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll