پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا: وزیر دفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر امور کشمیر وگلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا یہ تکمیل پاکستان کی جنگ ہے۔


تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے تین سال مکمل ہونے پر آج فارن آفس سے ڈی چوک تک نکالی گئی ریلی خطاب کررہے تھے ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے اپنی نوجوان نسل کو کشمیر کے پاکستان سے رشتہ اور اس کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے ، ہمیں بطور قوم اس عزم کا اعادہ اور تجدید کرنی چاہیے کہ کشمیر کےساتھ ہمارا عزم لازوال ہے اس میں کبھی کمی نہیں ہوگی، کشمیری کبھی اس میں کمی نہیں دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طول وعرض میں آج مطاہرے ہورہے ہیں، لیکن یہ کافی نہیں۔ کشمیر کا مسئلہ 75 سال سے ایک رستا زخم ہے اور اس زخم پر مرحم رکھنا پاکستانی عوام کاعزم ہے،صرف مخصوص دنوں میں احتجاج تک محدود نہیں رہنا ،پاکستان کے عوام اس میں کردار کریں۔
انہوں نے کہا کشمیر کاز کے لئے ہماری افواج نے جنگیں لڑی ہی ،وہ ورکنگ بائونڈری اور ایل اوسی پرپہرہ دے رہے ہیں ۔ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کو کشمیریوں سے وابستگی کو مزید بہتر طریقے سے اجاگر کرنا ہوگا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائےامور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ ریلی ایسے گھنائونے دن کو منانے کے لئے ہے جو 70 سالہ جبر واستبداد سے بھرپور ہے لیکن کشمیریوں کاجذبہ ہرہتھکنڈے کے باوجود ماند نہیں پڑا ۔ جو قومیں یہ جذبہ رکھتی ہیں ان کو دبایا نہیں جا سکتا ۔
انہوں نے کہا کشمیریوں کا حوصلہ توڑنے میں ناکامی پر 5 اگست2019 کو کشمیر کی آئینی وقانونی حیثیت تبدیل کرکے اس کی ڈیموگرافی تبدیل کرنی کی کوشش کی گئی۔ پاکستان میں ہر حکومت نے اسی عزم کا اظہار کیا ہےاس وقت اس مقدمہ کو مزید بہتر انداز میں عالمی فورمزپر اٹھانے اور اپنی نوجوان نسل کو اس تنازعہ بارے آگاہی کی ضرورت ہے،ہمیں اقوام عالم کو مزید جھنجھوڑنا اور بار بار یہ مقدمہ پیش کرنا ہے۔ حکومت،میڈیا،وزارت خارجہ کواس کیس کو جارحانہ انداز میں اٹھانا ہے۔ بھارت میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیریوں کے حوصلے پست کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تک پاکستان کی حمایت جاری رہے گی۔اس جذبہ کو جاری وساری رکھنا ہے اپنی نوجوان نسل کو اس مسئلہ اور اس کی پاکستان کے لئے اہمیت سے آگاہ کرنا ہے ، یہ تکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے۔اس موقع پر حریت قیادت،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- an hour ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago





