Advertisement
پاکستان

ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے:شیخ رشید

راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک اس وقت تیزی کے ساتھ سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 10th 2022, 10:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے:شیخ رشید

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مائنس ون نہیں مائنس آل ہو گا، سب گھر جائیں گے۔

وفاقی حکومت کے حوالے سے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے، نہ سیاسی عقل ہے، اور نہ ہی یہ کچھ ڈیلیور کر سکے۔

اپنے ٹوئیٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ 12 اگست کو سہ پہر 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس جبکہ 13 اگست رات 11 بجے جلسے سے خطاب کروں گا۔

واضح رہے کہ 13 اگست اور 14 اگست کی درمیانی شب پاکستان تحریک انصاف نے بڑے سیاسی پاور شو کا اعلان کر رکھا ہے۔

Advertisement