Advertisement
پاکستان

خیبر پختونخوا: اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع

خیبر پختونخوا کی وزارت تعلیم نے صوبہ بھر کے اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا اعلان کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 12 2022، 2:41 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا: اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع

خیبر پختونخوا کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصلہ صوبے میں حالیہ دنوں گرمی کی لہرمیں اضافے کے پیش نظرکیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق گرم علاقوں کے اسکول اب 15 اگست کی بجائے یکم ستمبرکو کھلیں گے، تعطیلات میں توسیع کا اطلاق صرف گرم علاقوں کے اسکولوں پرہوگا۔

 چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق میٹرک تک کے طلبہ کے لیے ہوگا، وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

Advertisement