مادر وطن کی ڈائمنڈجوبلی ملی جوش و جذبے کیساتھ منانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل
اسلام آباد: مادر وطن کی ڈائمنڈجوبلی اتوار کو ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں تاکہ ایک آزادملک میں رہنے کے احساس سے لطف اٹھایا جا سکے۔


دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہو گا ۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی خوشحالی، یک جہتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔
پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلہ میں پارلیمنٹ ہائوس میں بھی کنونشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔
ملک کے تمام شہروں میں پرچموں، بیجز اور سٹیکرز کے علاوہ بچوں بڑوں کے کپڑوں کے سٹال قائم کئے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں مختلف سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لگایا گیا ہے۔
مختلف سرکاری اور نجی عمارتوں کوبھی رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا ہے، سکول، کالج اور نجی شعبے کے علاوہ سرکاری ادارے اور نجی تنظیمیں مختلف تقریبات کا اہتمام کریں گی ۔ بچے اپنے گھروں کو سجانے کیلئے Badges اور جھنڈیاں خرید رہے ہیں جبکہ نوجوان اپنی کاروں اور موٹرسائیکل پر لگانے کیلئے بڑے جھنڈے خرید رہے ہیں۔
یوم آزادی پر ہر عمر اور ہر طبقہ جشن آزادی کے جذبے سے سرشار ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کی عزم کی تجدید کر رہا ہے۔
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 9 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 10 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 9 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 9 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 hours ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 9 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
