Advertisement
پاکستان

آصف زرداری میں ہمت ہے تو الیکشن لڑیں، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری میں ہمت ہے تو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں اور الیکشن لڑیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 16th 2022, 9:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آصف زرداری میں ہمت ہے تو الیکشن لڑیں، فواد چودھری

 

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان نے کراچی میں کاغذات نامزدگی کیا جمع کرائے پیپلز پارٹی والوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھاگنے کا راستہ نہیں مل رہا لیکن آصف علی زرداری نے گھبرانا نہیں ہے۔فواد چودھری نے سابق صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو اپنے کاغذات جمع کرائیں اور الیکشن لڑیں مقبولیت کا بھی پتہ چل جائے گا۔

Advertisement
Advertisement